
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف میچ میں متنازع فیصلوں کے بعد مصری کھلاڑی اور کوچ ریفریز پر شدید برہم ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصری کھلاڑی، سوشل میڈیا صارفین اور ٹیم کے کوچ نے متنازع فیصلوں پر ریفریز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ارجنٹینا کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے ر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔ ریفری نے تقریباً 100 گز دور ہونے والے ایک مبینہ فاؤل کی بنیاد پر گول منسوخ کیا، جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا۔
