پائلٹ کی طبیعت بگڑنےکے باعث کینیڈین ائیرلائن کے طیارے کی امریکا میں ہنگامی لینڈنگ

چپ ٹیک Jun 26, 2026 IDOPRESS

نیوجرسی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈین ائیرلائن کے طیارے میں دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت بگڑگئی جس کے باعث مسافر طیارہ اپنے راستے سے ہٹ گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق کینیڈین ائیرلائن کی پرواز نیو جرسی سے کینیڈا جارہی تھی کہ اس دوران پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی اور طیارہ اچانک جھٹکے سے ایک طرف مڑ گیا۔

اس موقع پر طیارے کے فرسٹ آفیسر نے پائلٹ سیٹ سنبھالی اور بوسٹن میں باحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ائیرلائن حکام کے مطابق مسافر بردار طیارے میں 61 مسافر سوار تھے۔ پائلٹ کو دوران پرواز طبی مسئلہ پیش آیا اور حفاظتی ضوابط کے مطابق انہیں عملے کی مدد سےکاک پٹ سے باہر منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ پائلٹ کو علاج کے لیے بوسٹن کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم ان کی حالت یا طبی مسئلے کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایک مسافر نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ پائلٹ کو بظاہر دورے پڑ رہے تھے اور یہ کیفیت تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں