
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام وینزویلا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ۔
سوشل میڈیا سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وینزویلا کی حکومت اور عوام، بالخصوص متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اس مشکل اور کٹھن وقت میں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
Deeply saddened by the devastation and loss of life caused by the earthquakes in Venezuela.
On behalf of the people of Pakistan,I convey our heartfelt condolences to the Government and people of Venezuela,especially the families of the victims. We pray for the injured and…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 25,2026 واضح رہے کہ وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
