
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان نے شبقدر کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حیات خان عرف حیات اللہ، عاصم اور امین اللہ عرف معاویہ عرف قاری شامل ہیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تینوں مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔
