
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم واضح ہیں جیسے قیمتیں کم ہوں گی عوام کو فائدہ پہنچائیں گے، حکومت کی جانب سے 130ارب روپے اور ٹارگٹڈ سبسڈی بھی دی جارہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات اسی طرح کم ہوتی رہیں توپہلےوالی قیمتوں پر آجائیں گے، پیٹرولیم لیوی خطے میں شروع ہونے والے تنازع سے پہلے بھی تھی پیٹرولیم لیوی کے سوا ایف بی آر کا ہدف بھی یقیناً حاصل کیا جا سکتا ہے۔
