باکسر عامر خان نے خاتون وکیل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

چپ ٹیک Jun 1, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق عالمی چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے الزامات لگانے پر خاتون وکیل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل فریال حسین نے 2023 میں ایک پوڈ کاسٹ میں عامر خان اور ان کی اہلیہ پر الزامات لگائے تھے تاہم باکسر اور ان کی اہلیہ نے الزامات کو جھوٹا، بدنیتی پر مبنی اور غیرثابت شدہ قرار دے کر اس کی تردید کی تھی۔

اب عامرخان اور اہلیہ نے وکیل فریال حسین کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فریال حسین نے 21 صفحات پر مشتمل دفاعی دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دفاعی دستاویزات میں سابق عالمی چیمپئن پر اہلیہ سے مل کر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عامرخان پر ایک خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے غیرمناسب پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فریال حسین نے عامر خان پر خاتون سے مبینہ جنسی تعلق کی خفیہ ویڈیو بنانے کا بھی الزام کیا تھا، سابق عالمی چیمپئن اب عدالت میں ان الزامات کا سامنا کریں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں