
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا تاہم بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے جب کہ ایف بی آر کا دوسرا نمبر اور سی ڈی اے کا تیسرا نمبر ہے۔
رپورٹ میں 56 ادارہ جاتی ٹائپالوجیز، 10کراس کٹنگ گورننس ٹائپالوجیز اور 18 ریگولیٹری ٹائپالوجیز کی نشاندہی جب کہ کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا۔
ڈسکوز 61ا عشاریہ1سکور کے ساتھ سب سے زیادہ رسک والے ادارے قرار پائے ہیں، صرف ڈسکوز ہائی رسک بینڈ میں آیا۔
