تھائی لینڈ نے امریکی برآمدات پر عائد تمام تجارتی ٹیکس ختم کر دیا

حیاتیات Nov 18, 2026 IDOPRESS

بینکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ تھائی لینڈ نے امریکی برآمدات پر تمام محصولات ختم کرنے اور تجارتی رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چارنویراکول کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے معاہدے کو تاریخی تجارتی پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

معاہدے کے تحت تھائی لینڈ امریکی گاڑیوں، طبی آلات، ادویات اور ایتھنول سمیت مختلف مصنوعات پر غیر محصولاتی تجارتی پابندیاں بھی ختم کرے گا۔ ٹرمپ کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں معاہدے کی باضابطہ تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تھائی وزیراعظم نے بھی معاہدے کو نئے تجارتی مواقع کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض معاملات پر مزید کام باقی ہے، تاہم انہیں جلد معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں