
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی بحری راستوں میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ستمبر 2026 میں پاکستان نے چاول کی برآمدات کے معاملے میں ویتنام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران پاکستان نے 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول عالمی منڈیوں میں برآمد کیے، جبکہ دنیا کے تیسرے بڑے چاول برآمد کنندہ ملک ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اور خلیجی خطے میں بحری نقل و حمل کو درپیش رکاوٹوں کے باوجود عالمی منڈی میں پاکستانی چاول، خصوصاً باسمتی چاول کی طلب برقرار رہی، جس کے نتیجے میں ملکی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
