سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کی دستیابی غیر یقینی

حیاتیات Oct 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کو مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے مزید دو سے تین ہفتے درکار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ شان مسعود کوپریزیڈنٹ ٹرافی کےمیچ میں بائیں پنڈلی میں تکلیف ہوئی تھی اس لیے شان مسعود پنڈلی،پٹھوں کی تکلیف کے باعث آخری راؤنڈ میچ نہیں کھیل رہے۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ ری ہیب کےبعد ایکشن میں آئیں گے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ شان مسعود کاسری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر سے شروع ہوگا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں