لاہور؛ غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی

حیاتیات Oct 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں ایک اور زندگی اتائیت کی بھینٹ چڑھ گئی، غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ ننھی کلی ابدی نیند سو گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سندر کی رہائشی مدیحہ کو طبعیت خراب ہونے پر قریبی کلینک لے جایا گیا جہاں اتائی ڈاکٹر کی جانب سے بچی کو انجکشن لگایا گیا۔


پولیس کے مطابق انجکشن لگتے ہی بچی کی طبعیت بگڑ گئی، بچی کو تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج 5 سالہ مدیحہ جانبر نہ ہو سکی۔

مدیحہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اتائی کلینک کو عملہ تالہ لگا کر فرار ہوگیا، پولیس نے اتائی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں