ایرانی صدر کی رہبراعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ’سات گھنٹے کی ملاقات‘ملک کے انتظامی مسائل پر تفصیلی بات چیت

حیاتیات Oct 13, 2026 IDOPRESS

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اپنی ’سات گھنٹے طویل ملاقات‘ کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران انھوں نے ملک کو درپیش انتظامی اور حکومتی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

بی بی سی اردو کے مطابق مسعود پزشکیان نے یہ بات ایران میں جامعات کی افتتاحی تقریب اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ایرانی صدر نے مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اپنی طویل ملاقات کا ذکر کیا ہے۔


انھوں نے یاد دلایا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد گذشتہ سات ماہ کے دوران وہ دو مرتبہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کر چکے ہیں۔ اپنی تقریر میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کے مسائل وسائل کی کمی سے نہیں بلکہ مؤثر انتظام، اہل افراد کے انتخاب اور فیصلوں پر عمل درآمد کے فقدان سے جڑے ہوئے ہیں۔


صدر نے کہا کہ ’مسئلہ یہ نہیں کہ ملک میں امکانات یا وسائل کم ہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ اہل اور باصلاحیت افراد کی کمی ہے اور جو درست فیصلے کیے جاتے ہیں ان پر مؤثر انداز میں عمل درآمد نہیں ہو پاتا۔‘


انھوں نے بعض سرکاری اداروں اور کمپنیوں کے طرزِ انتظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ سرکاری کمپنیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے انتظام یا مینجمنٹ نہیں کہا جا سکتا۔‘ ان کے بقول ایران کے نظامِ حکمرانی اور عوامی انتظامیہ میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔


مسعود پزشکیان نے اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کے عمل میں حائل رکاوٹوں کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات حکومت کسی موزوں اور قابل فرد کو کسی عہدے پر تعینات کرنا چاہتی ہے، لیکن بعد میں عدلیہ یا دیگر اداروں کی جانب سے اعتراضات سامنے آ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں تقرری کا عمل متاثر ہوتا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں