او آئی سی کی سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت

حیاتیات Oct 9, 2026 IDOPRESS

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے جنرل سیکریٹریٹ نے مملکت سعودی عرب کے شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ (ریاض) اور ابھا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے جدہ میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، حوثیوں کے ان دو حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

او آئی سی نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ایک خطرناک کشیدگی ہیں جو عام شہریوں اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہیں اور مملکت سعودی عرب اور خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔"*

جنرل سیکریٹریٹ نے ایک بار پھر مملکت سعودی عرب کے ساتھ او آئی سی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ تنظیم سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی، خودمختاری اور اپنے شہریوں و مقیم افراد کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے#

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں