موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیئے

حیاتیات Oct 9, 2026 IDOPRESS

احمد پور شرقیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر ملنے والی 5 لاکھ 45 ہزار روپے کی رقم بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کے افسر ایس آئی صدام حسین اور کانسٹیبل محمد عاطف کو احمد پور شرقیہ کے قریب سڑک پر رقم پڑی ہونے کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رقم اپنی تحویل میں لے لی۔

ترجمان کے مطابق ضروری تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رقم مالک دلشاد احمد کے حوالے کر دی گئی۔

رقم واپس ملنے پر دلشاد احمد نے موٹروے پولیس کی دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں