
کوٹلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکرلیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق آزاد جموں وکشمیر پولیس کوٹلی کے حکام نے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ پولیس نےکالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکیا ہے، شرپسند نام نہاد پرامن احتجاج کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ شرپسند ٹولہ عوام کی معمولات زندگی کو مفلوج کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، فسادی ٹولے کے سرغنہ ریاست میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔
آزادکشمیرپولیس نے سرغنہ مسلح جتھہ ایازبٹ کا اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
