لیسکو بادامی باغ سب ڈویژن میں شہریوں کو مبینہ اووربلنگ اور رشوت کے عوض زیادہ یونٹس والے بلوں میں ریلیف دینے کی شکایات سامنے آگئیں

حیاتیات Oct 4, 2026 IDOPRESS

لاہور (زین بابو) لیسکو بادامی باغ سب ڈویژن میں شہریوں کو مبینہ اووربلنگ اور رشوت کے عوض زیادہ یونٹس والے بلوں میں ریلیف دینے کی شکایات سامنے آگئیں۔

ڈیلی پاکستان کے نمائندے زین بابو کی جانب سے معاملے کا جائزہ لینے پر شہریوں کی جانب سے بجلی کے زائد بلوں اور بلوں میں ریلیف کے حوالے سے مختلف شکایات سامنے آئیں۔

شہریوں نے الزام عائد کیا کہ زیادہ یونٹس والے بجلی کے بلوں میں مبینہ طور پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہزاروں روپے رشوت طلب کی جاتی ہے۔ شہریوں کے مطابق مبینہ طور پر رقم ادا کرنے کے بعد بلوں میں کمی یا ریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب لیسکو عملے سے اس حوالے سے مؤقف لیا گیا تو بتایا گیا کہ بعض شہریوں کو کمپیوٹر کی غلطی کے باعث اووربلنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کا ازالہ کیا جائے گا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اووربلنگ اور بلوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی اہلکار کی جانب سے رشوت لینے کے شواہد سامنے آئیں تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں