موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی

حیاتیات Sep 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج شام سے موٹروے مختلف مقامات سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ایم ون پر سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے ایم ون آج شام سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، تراپ انٹرچینج بھی بند رہیں گے جبکہ داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل انٹرچینج بھی بند رکھے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ موٹروے ایم 14 آج شام سے ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھی جائے گی، جی ٹی روڈ این 5 آج شام سے اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

علاوہ ازیں آج سے ایم 2 پر لاہور سے بڑی گاڑیوں کا بجانب اسلام آباد داخلہ بند ہوگا، بڑی گاڑیوں کو مختلف مقامات سے جی ٹی روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا، ایم 2 اور ایم 3 کی بڑی گاڑیاں بھی کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ جائیں گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں