مائیکل سمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

حیاتیات Aug 4, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل سمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے مائیکل سمتھ کی تقرری کی تصدیق کر دی، مائیکل سمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔ 46 سالہ مائیکل سمتھ دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا۔


مائیکل سمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میں 7 ہزار 029 رنز بنائے جبکہ اپنے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں سکور کیں۔

مائیکل سمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔ مائیکل سمتھ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔


نئے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں