قصور پولیس کی سیاسی جماعت کے سربراہ کیخلاف مقدمہ کی تردید

حیاتیات Jul 17, 2026 IDOPRESS

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس قصورنے سیاسی جماعت کے سربراہ کے خلاف مقدمہ کی تردیدکردی۔

سوشل میڈیا پر قصور پولیس کی جانب سے جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایف آئی آر جعلی اور من گھڑت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر تھانہ صدر قصور میں درج ایک ایف آئی آر گردش کررہی ہے جس ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین سے منسوب کیا رہا ہے،تھانہ صدر قصور کے ریکارڈ میں ایسی کسی ایف آئی آر کا اندراج موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالےسے کوئی درخواست موصول ہوئی ہے، بظاہریہ ایف آئی آر آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹل ٹولز کی مدد سے جعلی بنائی گئی ہے جس کا مقصد عوام میں گمراہی اور افراتفری پھیلانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور کسی بھی غیرمصدقہ خبر کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں