ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں: اسد قیصر

حیاتیات Aug 3, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں اسد قیصر کا موجودہ حکومت کو ’فارم 47‘ کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ’فارم 47‘ کی حکومت کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ عوامی مینڈیٹ کی نمائندہ نہیں، اس لیے اسے قانون سازی کا اخلاقی جواز حاصل نہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ آئین، قانون اور ریاستی نظام سے متعلق اہم فیصلے آئندہ انتخابات کے بعد عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل پارلیمنٹ ہی کرے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں