امریکی سینیٹ میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد

حیاتیات Jul 31, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی سینیٹ میں ریپبلکن ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ آئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 3 ری پبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے قرارداد مسترد کرنے میں ری پبلکنز کا ساتھ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں ایران جنگ میں امریکی شمولیت کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں