
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم پی اے ملک راحت نے بنوں گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر تمام فیڈرز چلوا دیئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ملک راحت نے بنوں گرڈ اسٹیشن میں گھس کر تمام فیڈرز چلوائے، زبردستی فیڈز آن کروانے سے سسٹم اوور لوڈ، بنوں گرڈ اسٹیشن کی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ سپلائی معطل ہونے سے بنوں کے بیشتر علاقوں میں بجلی متاثر ہوئی۔
پیسکو چیف کی ہدایت پر عملے نے گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کردیا ہے، زبردستی فیڈرز آن کروانے پر ملک راحت کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔
