2 برس میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ رقم وصولی کا انکشاف

حیاتیات May 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے صرف دوسال میں شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 700 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ وصولی کرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نےاپریل 2024سے لیکر مارچ2026 کے 2سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2ہزار 725 ارب وصول کیے جو کہ جو کہ آئی ایم ایف کےدونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم سے بھی زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف کےجاری دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم موجودہ ایکسچینج ریٹ کے حساب سے پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2ہزار 340 ارب روپے بنتی ہے-

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے مارچ 2026کے دوران ایک ہزار 205 ارب روپے سے زائد کی لیوی وصول کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال 25-2024 میں وفاقی حکومت نےایک ہزار220ارب21کروڑ روپےلیوی وصولی کی تھی۔

اس کے علاوہ اپریل سےجون2024 کی سہ ماہی میں لیوی کی وصولی 299 ارب 63کروڑ روپے تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں