
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم براستہ دبئی ڈبلن، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہو گی جہاں پاکستان ٹیم ٹرائی سیریز میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف چار میچز کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے ٹرائی سیریز آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
