
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب کے مواد کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام سبجیکٹ سپیشلسٹ کو نصابی کتب کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ نصابی کتب کا مواد قومی ترجیحات سے متصادم نہیں ہونا چاہئے۔
ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی ملک کی علاقائی سالمیت کے خلاف مواد نصابی کتب کا حصہ نہ بنایا جائے، مذہبی یا سیاسی وابستگی کی بنیاد پر قانون ہاتھ میں لینے کی ترغیب دینے والا مواد ممنوع قرار ہے۔
