ایران کے ممتاز شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پا گئے

بڑا ڈیٹا Nov 17, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔


ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ان کی وفات کی تصدیق ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کی گئی ہے۔


بیان میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’آیت اللہ وحید خراسانی کئی دہائیوں تک دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ رہے۔ انھوں نے مذہبی شعائر کے تحفظ اور دینی علما کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔‘


واضح رہے کہ پانچ نومبر کو بھی ان کی وفات کی خبر سامنے آئی تھی جسے ان کے دفتر نے غلط قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا علاج جاری ہے۔ اس مرتبہ ان کے دفتر نے باقاعدہ وفات کا اعلان کیا ہے۔


آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات کے انتظامات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں