
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ اس مرکز کے قیام کا مقصد قطری منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اور ملکی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے دوحہ میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری سے بھی اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور قطر کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستانی برآمدات میں اضافے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
