
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا میں خاتون کی وفات کے باوجود رجسٹری کروانے پر بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مرحومہ کے بھائی پر حقائق چھپا کر سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرنے کا الزام ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیلدار سب رجسٹرار کی مدعیت میں تھانہ سلانوالی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزم نے راولپنڈی کے مبینہ جعلی مختار نامے سے رجسٹری کی تصدیق کروانے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کا 2019ء میں انتقال ہوا تھا، مفرور ملزم بھائی کی تلاش جاری ہے۔
