نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ نامناسب تعلق کا انکشاف ہونے پر مستعفی

بڑا ڈیٹا Oct 23, 2026 IDOPRESS

ویلنگٹن(ڈ یلی پاکستان آ ن لائن) نیوزی لینڈ کی فوج نے بتایا ہے کہ فوج کے سربراہ نے ایک یونٹ کی کمان سنبھالنے کے دوران اپنے ایک نامناسب تعلق کے انکشاف کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایئر مارشل ٹونی ڈیویز نے کہا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں، اور یہ فیصلہ ماضی میں میری جانب سے کی گئی غلطیوں کے باعث ہے، جن کی ذمہ داری میں قبول کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری یہ غلطیاں دفاعی فورس کی اقدار کے منافی تھیں۔ٹونی ڈیویز کے مطابق یہ معاملات اس نامناسب تعلق سے متعلق ہیں جو میرے ایک یونٹ کی کمان کے دوران قائم ہوا تھا، اور مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ جب موقع ملا تو میں نے اس کا انکشاف نہیں کیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ اب ان کا اپنے عہدے پر برقرار رہنا ممکن نہیں رہا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں