سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص کو سزائے موت دینے کا حکم

بڑا ڈیٹا Oct 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم افتخار کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مجرم افتخار کو پھانسی کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کی رقم متاثرہ لڑکی کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت نے زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کی کفالت کے لیے مجرم کو 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے، فیصلہ میں بتایا گیا کہ مجرم اپنی سوتیلی بیٹی سے والدہ کی عدم موجودگی میں ایک سال تک مسلسل زیادتی کرتا رہا۔

عدالتی فیصلے میں مزید واضح کیا گیا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے اہم شواہد ملے اور پیدا ہونے والے بچے کا ڈی این اے مجرم سے میچ کر گیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ فروری 2025 میں متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں