
راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجن پور میں انڈس ہائی وے پر ستارہ پمپ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 8 مسافر جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوچ کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کوچ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں اور زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں،اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیمیں جائےحادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
