وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارنٹر شپ بڑھانے پر اتفاق

بڑا ڈیٹا Oct 20, 2026 IDOPRESS

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دوحہ میں قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس (لخویہ) کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور دونوں وزرائے داخلہ نے سکیورٹی پارنٹر شپ بڑھانے پر اتفاق کیا۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن واستحکام کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔


ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے گا۔


وزارتِ داخلہ کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔


بیان کے مطابق قطری وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دوحہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں