عدالت میں سکین رپورٹ پیش کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب

بڑا ڈیٹا Sep 30, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) توہینِ عدالت کیس میں سکین رپورٹ پیش کرنے پر عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی سکین رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کون ہیں؟ ڈپٹی ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ انہیں کہیں کہ وہ کل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔


چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اب ایف آئی اے کی جانب سے سکین کاپیاں عدالت میں پیش کی جائیں گی۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں