
لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلیمان خیل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سلیمان خیل میں فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
