لاہور کی ہوا پھر آلودہ، پنجاب میں سموگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

بڑا ڈیٹا Sep 30, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 158 ریکارڈ کیے جانے کے بعد پنجاب حکومت نے انسدادِ سموگ کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔ ہوا کی رفتار 2 سے 7 میل فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ ہواؤں کا رخ جنوب سے شمال اور مشرق کی جانب رہا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر آلودگی کے مقامی ذرائع کے خلاف فیلڈ انفورسمنٹ، مانیٹرنگ اور روک تھام کا مربوط نظام فعال کردیا گیا ہے۔ ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ بھی متحرک ہیں۔


حکومت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 269 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی، 11 یونٹس سیل، ایک کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔


اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی میں 431 بھٹوں کی جانچ کی گئی، 5 بھٹے مسمار، 9 سیل اور 9 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 14 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ہوا۔

انہوں نے کسانوں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات ماحول دوست طریقے سے تلف کی جائیں، جبکہ دھویں سے متعلق شکایات 1373 پر درج کرائی جائیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں