
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولپور میں اولاد کے مبینہ رویے سے تنگ بزرگ میاں بیوی نہر میں کود گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 75 سالہ بزرگ نہر میں ڈوب گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ششماہی نہر میں بغداد الجدید پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا ہے۔
بزرگ شخص کی تلاش رات کی تاریکی کی وجہ سے روک دی گئی تھی تاہم صبح ہوتے ہی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
