ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی پیشکش، ٹرمپ نے ایگزیوس کی رپورٹ مسترد کر دی

بڑا ڈیٹا Sep 29, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی اس حالیہ رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے ’ایران کو پابندیاں اٹھانے اور منجمد اثاثے جاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔‘

بی بی سی اردو کے مطابق ٹرمپ نے پیر کی شب سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’ایگزیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ انھوں نے ایران کو پابندیاں اٹھانے اور منجمد اثاثے جاری کرنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ یہ بات درست نہیں۔ میں نے انھیں ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔‘


انھوں نے ایگزیوس کی اس رپورٹ اور اس نوعیت کی دیگر رپورٹس کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیوس کی رپورٹ بھی دیگر کئی رپورٹس کی طرح ’ایک من گھڑت کہانی‘ ہے، جسے صرف ’ٹرمپ مخالف ذہنی کیفیت‘ کو تسکین دینے کے لیے شائع کیا گیا۔‘


اس سے قبل ایگزیوس کے سینیئر رپورٹر باراک راوِد نے پیر کو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے پابندیاں عارضی طور پر اٹھانے اور ایرانی اثاثے جاری کرنے کی درخواست پر رضامند ہو سکتے ہیں، تاہم اس کے بدلے وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مطلوبہ ضمانتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں