
لاہور( ڈویلپمنٹ سیل)چیئرمین میاں گروپ آف کمپنیز میاں عامر سعید ٹیپ پاکستان کے آئندہ 2 سال کے لیے مرکزی چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ بلامقابلہ منتخب ہونے پر میاں عامر سعید نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نارتھ اور ساﺅتھ زون کے ایگزیکٹو ممبران کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ٹریول ٹریڈ کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں گا۔
سیکرٹری ٹیپ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مرکزی چیئرمین کے لیے میاں عامر سعید، سینئر وائس چیئرمین محمد سعید احمد قریشی، چیئرمین ساﺅتھ زون محمد رضا، چیئرمین نارتھ آغا طارق سراج کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔29ستمبر کو کراچی میں ہونے والے اے جی ایم میں نومنتخب قیادت حلف اٹھائے گی۔
