تاریخ میں پہلی بار مکہ مکرمہ میں فضائی حملے کے خطرے کا الرٹ آگیا

بڑا ڈیٹا Sep 16, 2026 IDOPRESS

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے مختلف مقامات پر حوثیوں کے حملے کے تناظر میں مکہ مکرمہ میں پہلی بار فضائی حملے کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق یہ الرٹ سعودی سول ڈیفنس نے جاری کی ہے جس میں مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ فضائی خطرے کے حوالے سے ہنگامی الرٹس جاری کیے تاہم کچھ ہی دیر بعد مکہ مکرمہ میں خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری الرٹ میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد حوثیوں کے مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں پر تشویش مزید بڑھ گئی۔

دوسری جانب واشنگٹن کی جانب سے سعودی عرب کو حوثیوں کے بارے میں انٹیلی جنس اور اہداف سے متعلق معلومات فراہم کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سعودی قیادت اب ایسے وقت میں اپنے آئندہ اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے جب حوثیوں کی تیز پیش قدمی اور حملوں نے خطے میں ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 سے یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومت کے درمیان جھڑپ میں 2024 میں کچھ کمی آئی تھی تاہم رواں برس جولائی سے دوبارہ شدت آگئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں