
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےکویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ امن اور استحکام کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔اسلام آباد ایم او یو پر من و عن عمل درآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
آخر میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
