
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ ہر ڈویژن کے اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیاگیا۔لاہور،ملتان، بہاولپور، ساہیوال، راولپنڈی اور فیصل آباد کے او ایس آر پراجیکٹس پیش، وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی۔ دورویہ روڈز تعمیر و توسیع، کارپٹنگ، فٹ پاتھ، کیٹ آئی،کرب سٹون، لین مارکنگ،روڈ سائیڈ ڈرینج پراجیکٹ میں شامل ہے۔نکاسیٔ آب، سمال سٹیڈیم، سپورٹس ایرینا، بیوٹیفکیشن، ڈسپوزل سٹیشن کی سولرائزیشن کے پراجیکٹ شامل ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس لیا اور روڈز پر مین ہول کا لیول سڑک کے برابر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے دکانداروں سے کسی بھی قسم کے چارجز بلااجازت وصولی سے روک دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں کسی بھی مقام پر سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے حسن ابدال، حضرو، کلر کہار اور دیگر تحصیلوں کے پراجیکٹ بھی طلب کر لیے ہیں۔
