14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی

بڑا ڈیٹا Aug 14, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے قوم کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا بھی دن ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں اور طویل جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آیا، اس لیے آج ہمیں دیانت داری سے سوچنا ہوگا کہ کیا موجودہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے خواب کا پاکستان ہے، آزادی کا مقصد صرف ایک جغرافیائی خطے کا حصول نہیں تھا بلکہ ایسا پاکستان تشکیل دینا تھا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی ہو، ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور آزادیِ اظہار کو تحفظ حاصل ہو۔

انہوں نے تحریکِ آزادی اور ملکی دفاع کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم آزادی، خودمختاری اور دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں