
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شماریاتی تضاد 853 ارب روپے تک پہنچنے کے باوجود بجٹ خسارہ 3.13 کھرب روپے تک محدود رہا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی سخت نگرانی میں پاکستان نے 3.63 کھرب روپے کا ریکارڈ پرائمری سرپلس حاصل کرلیا۔
اعداد و شمار میں تضاد بڑھ کر 853 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو وفاق اور صوبوں، بالخصوص پنجاب کی جانب سے آمدن اور اخراجات میں مطابقت پیدا کرنے میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے باوجود مالی سال 26-2025 میں پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ 3.13 کھرب روپے تک محدود رہا، جو مجموعی ملکی پیداوارکا 2.6 فیصد بنتا ہے۔ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں اعداد و شمار کا تضاد 328.8 ارب روپے رہا تھا۔
