ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

بڑا ڈیٹا Aug 13, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام میں محبت دنیا میں بے مثال ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی ملاقات ہوئی جس میں محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے سٹریٹجک معاون ہیں، پاکستانی حکومت فوج اور عوام اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ ہیں۔

محسن رضائی نے مسلم ممالک میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران، ترکیے، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا مل کر کام کریں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات گزشتہ چند ماہ میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں