ضلع نوشکی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 31 جولائی تک کرفیو نافذ

بڑا ڈیٹا Jul 29, 2026 IDOPRESS

نوشکی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث بلوچستان کے علاقے ضلع نوشکی میں 31 جولائی تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو رات 8 بجے سے 31 جولائی رات 8 بجے تک نافذ رہے گا، کرفیو کے باعث ضلع نوشکی میں بغیر اجازت گھروں سے نکلنے اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران عوامی اجتماعات، جلوس اور غیر ضروری سفر پر پابندی ہوگی، ڈپٹی کمشنر سرکاری ملازمین، میڈیکل، ریسکیو اور یوٹیلٹی عملے کو استثنیٰ دینے کا مجاز ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں