
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنہ الخوارج کی جانب سے گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر جھوٹے پروپیگنڈے پر سخت تنقید کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے کھوکھلی تشہیر اور گمراہ کن دعوے پر فتنہ الخوارج کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنہ الخوارج کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں گروپ کیپٹن عاصم طارق کے ایک بہیمانہ قتل کی ذمہ داری طالبان قبول کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کا کوئی اعتبار نہیں، کل کو شاید پاکستان میں چوری، ڈکیتی اور عام جرائم کا کریڈٹ بھی لینا شروع کر دیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مقصد صرف کریڈٹ لینا ہے، حقیقت، اخلاقیات اور ذمہ داری سے انہیں کوئی غرض نہیں۔
