سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا ایس او ایس ویلیج کا دورہ، بچوں کی تعلیم و تربیت کے کردار کو سراہا

بڑا ڈیٹا Jun 17, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ایس او ایس ویلیج لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل ڈائریکٹر ایس او ایس ویلیج صبا فیصل اور ڈائریکٹر لاہور میڈیم الماس سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران نیشنل ڈائریکٹر صبا فیصل نے سی ٹی او لاہور کو ادارے کی سرگرمیوں، فلاحی خدمات اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سید عبدالرحیم شیرازی نے ایس او ایس ویلیج میں زیرِ کفالت بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بچوں کو محفوظ، باوقار اور روشن مستقبل فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جبکہ تعلیم، تربیت اور تحفظ کے ذریعے بچوں کو مفید شہری بنانا قومی ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔

دورے کے اختتام پر سی ٹی او لاہور نے ایس او ایس ویلیج کی خدمات کو سراہتے ہوئے بچوں کی فلاح اور تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں