
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے وی ٹی ٹی سی (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن) نے جدید مہارتوں کے اے آئی ٹریننگ کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائے نیوز‘‘ کے مطابق این اے وی ٹی ٹی سی (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن) نے ’اسکلز آف ٹومارو‘ پروگرام کے تحت مختلف جدید اور مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے متعلق کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے جاری ’اسکلز آف ٹومارو‘ پروگرام کے تحت مختلف جدید اور مارکیٹ کی طلب سے ہم آہنگ ٹریننگ کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
طلبا و طالبات اس شاندار موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، اپنی ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کریں، اپنے کیریئر کو نئی بلندیوں تک لے جائیں اور مستقبل کے لیے خود کو تیار کریں۔
