سندھ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے: شرجیل میمن

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق خیرپور میں

بڑا ڈیٹا May 12, 2026 IDOPRESS

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق خیرپور میں پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا بھی سب سے زیادہ ہمارے خلاف کیا جاتا ہے، ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں سیاست کریں، اس وقت پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیرپور میں پیپلز بس کے 2 روٹ شروع کر رہے ہیں، مزید بسیں بھی آئیں گی، پنک بسیں، خواتین کے لیے سکوٹیز اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلیں گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جس طرح کام کر رہی ہے ہر انتخاب میں سرخرو ہوگی، آج بھی پورے پاکستان سے مریض علاج کے لیے سندھ آتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں