پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی مقدمات میں روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نےکہاں کہاں وقت گزارا، ساری کہانی سنا دی۔ مراد سعید کاویڈیو بیان میں کہناتھا کہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی مقدمات میں روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نےکہاں کہاں وقت گزارا، ساری کہانی سنا دی۔
مراد سعید کاویڈیو بیان میں کہناتھا کہ کچھ عرصے کیلئے میں خالد خورشید کے ساتھ گلگت بلتستان چلا گیا،خالد خورشید کیساتھ میرا بھائیوں جیسا تعلق ہے،انہوں نے میرا بہت خیال رکھا۔اس کے بعد عمران خان کا خالد خورشید کو فون آیا، وہ مجھے واپس زمان پارک لے کر گئے،زمان پارک میں نے کچھ دن قیام کیااوریہاں قاسم اور سلیمان کے کمرے میں رہنے لگا۔
مراد سعید کاکہناتھا کہ ایک موقع ایسا آیا کہ عمران خا ن کی پیشی پر میں ان کے ساتھ چلا گیا، اس پر بانی پی ٹی آئی نے سخت ناراضگی کااظہار کیا ،ان کے الفاظ تھے کہ بہادری اور بیوقوفی میں فرق ہوتا ہے،مرکرتم کیا کرلوگے،کیا فائدہ ایسی بیوقوفی کا،اس کے بعد عمران خان نے اپنی سکیورٹی ٹیم کو تاکید کی کہ مراد سعید کارکنوں کے پاس کیمپوں میں نہ جانے پائےمجھے لوگوں سے ملاقات سے بھی روکا گیا۔
میں کچھ عرصہ خالد خورشید کے پاس گلگت بلتستان اور پھر زمان پارک قاسم اور سلیمان کے کمرے میں رہا۔ عمران خان نے سیکیورٹی کے لوگوں کو یہ کہا کہ اس کو کارکنان کے پاس کیمپس میں بھی مت جانے دو اور پھر ایک تسبیح، کجھوریں اور بلٹ پروف جیکٹ دے کر وہاں سے روانہ کیا گیا، مراد سعید pic.twitter.com/iFII8yjbAS
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) May 11,2026
